طالبان نے پاکستانی ہیلی کاپٹر کے مغویوں کے بدلے اپنے بعض قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کر دیا،افغان میڈیا کا دعویٰ

Punjab Government

Punjab Government
ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد طالبان عسکریت پسند دو گروپوں میں تقسیم ہو گئے، طالبان کے ملٹری کونسل کے سربراہ ملا صدر ابراہیم نے سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ کو خط لکھ کرمغویوں کے بدلے طالبان قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے جن میں ملا برادر، قندھار کے کمانڈر ملا عبدالصمد اور قاری احمد اللہ کے زخمی بھائی ملا داؤد شامل ہیں،طالبان ذرائع
افغان میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان نے صوبہ لوگر میں ہنگامی لینڈنگ کرنے والے پاکستانی ہیلی کاپٹر کے مغویوں کے بدلے اپنے بعض قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کر دیا ۔ اتوار کو افغان خبر رساں ادارے پجہوک نیوز کے مطابق طالبان کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ لوگر میں ہنگامی لینڈنگ کرنے والے پاکستانی ہیلی کاپٹر کے یرغمال بنائے گئے عملے کے ارکان کی رہائی کے بدلے طالبان نے پاکستان سے اپنے بعض اہم قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ واقعے کے بارے میں طالبان کی جانب سے باضابطہ طور پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا تاہم طالبان کے قریبی ذرائع نے پجہوک افغان نیوز کو بتایا کہ ہیلی کاپٹر کے حادثے کے بعد طالبان عسکریت پسند دو گروپوں میں تقسیم ہو گئے ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان کے ملٹری کونسل کے سربراہ ملا صدر ابراہیم نے سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ کو ایک خط لکھا ہے جس میں یرغمال بنائے گئے پاکستانیوں کے بدلے طالبان قیدیوں کا تبادلہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملا صدر نے دیگر قیدیوں کے علاوہ ملا برادر، قندھار کے کمانڈر ملا عبدالصمد اور قاری احمد اللہ کے زخمی ہونے والے بھائی ملا داؤد کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔یاد رہے کہ پنجاب حکومت کے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر نے جمعرات کو افغان صوبہ لوگر کے ضلع عذرا میں ہنگامی لینڈنگ کی تھی جس کے بعد طالبان نے عملے کے چھ پاکستانی اور ایک روسی شہری کو یرغمال بنا لیا تھا۔ پاکستان کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر مرمت کی غرض سے ازبکستان کے راستے روس جا رہا تھا جس کے لئے افغان حکومت سے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت لی گئی تھی ۔ افغان وزارت دفاع اور صدارتی محل نے بھی تصدیق کی تھی کہ پاکستان میں ہیلی کاپٹر کے لئے فضائی حدود کی اجازت مانگی تھی ۔ اس سے قبل افغان صدر اشرف غنی نے نیشنل سیکیورٹی کونسل کے اجلاس میں واقع کی تحقیقات کے لئے دو رکنی کمیٹی قائم کی تھی ۔

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestlinkedintumblrmail

مزید

7 پی آئی طیارے میں آتشزدگی مسافروں بارے بڑی خبر آگئی
14 بریکنگ نیوز،مشہور و معروف خاتون اینکر پرسن پرگولیوں کی بوچھاڑ
13 ینگ ڈاکٹر ز کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ، حکومت نے 7مطالبات کا نوٹیفیکیشن جاری
asdassa شریف برادران سب پر بازی لے گئے، عوام کیلئے شاندار اعلان
123 خوفناک حادثہ ،8 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی
173 جنگ کا خطرہ !پاک فضائیہ کے جنگی طیارے حرکت میں آگئے