آرٹیکل 62اور 63کے بعد اگر کوئی نہیں بچتا تو نہ بچے ، پاکستان تو بچ جائے گا : عمران خان

آرٹیکل 62اور 63کے بعد اگر کوئی نہیں بچتا تو نہ بچے ، پاکستان تو بچ جائے گا : عمران خان
اسلام آباد:چیئرمین تحریک انصاف نے عدالتی ریمارکس کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ آرٹیکل 62اور 63کے بعد اگر کوئی رکن قومی اسمبلی نہیں بچتا تو نہ بچے کم سے کم پاکستان تو بچ جائے گا ۔”یہ کہنا چھوٹی چیز نہیں ہے کہ سارے چلے جائیں گے “۔
اسلام آباد میں پاناما کیس کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ سپریم کور ٹ میں کہا گیا کہ آرٹیکل 62اور 63لگایا تو پارلیمنٹ میں کوئی بھی نہیں بچے گا اور یہ بھی کہا گیا کہ میں بھی نہیں بچوں گا ۔”میں واضح طریقے سے کہنا چاہتا ہوں کہ اچھا ہے پارلیمنٹ میں کوئی نہ بچے “۔ اگر لیڈر سچے نہیں ہونگے تو ملک کیسے آگے چلے گا ۔ ایسے میں ملک کا کوئی مستقبل نہیں ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اگر آرٹیکل 62اور 63پر عمران خان بھی فٹ نہیں ہوتا تو میں بھی چلا جاؤں کم سے کم ملک تو بچ جائے گا ۔دنیا میں2 دوہزار کی کرپشن پر وزراءکو جیلوں میں ڈال دیا جاتا ہے ۔
سورس: روزنامہ پاکستان
شئیرکریں




اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

ویڈیو

بزنس

پول