صبح صبح بھارتی فوج پر قیامت ٹوٹ پڑی ، ہلاکتیں

سری نگر(نیوز ڈیسک) مقبوضہ کشمیر کے علاقے اکھنور میں فوجی کیمپ پر نامعلوم افرادکے حملے میں تین بھارتی فوجی مارے گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اکھنور میں فوجی کیمپ پرحملہ رات دو بجے کیا گیا۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ حملے میں تین بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے جبکہ کیمپ کے اطراف میں فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ بھارت کی جنرل ریزرو انجینئر فورس کے کیمپ پرکیا گیا۔ جنرل ریزرو انجینئر فورس کو بارڈر روڈ منیجمنٹ (بی آر او) کا اہم ترین محمکہ تصور کیا جاتا ہے جس کا کام سڑکیں بنانا اور ان کی حالت کو درست رکھنا ہے۔فوجی کیمپ پر حملے کے بعد قابض بھارتی فوج نے علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔




اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

ویڈیو

بزنس

پول