شردھا کپور کو بغیر میک اپ تصاویرمیں پہچاننا مشکل

ممبئی: بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ شردھا کپور کی بغیر میک اپ تصاویر نے مداحوں کو حیران کردیا جس میں انہیں پہچاننا آسان ہی بلکہ ناممکن ہے۔
01
شردھا کپور نے فلمی کیرئیر کا آغاز2010 میں فلم’’تین پتی‘‘ سے کیا لیکن شہرت انہیں 2013 میں ریلیز ہونے والی فلم’’عاشقی 2‘‘سے ملی جس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑکر نہیں دیکھا اور متعدد بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جس میں ’’اک ولن‘‘،’’حیدر‘‘،’’اے بی سی ڈی 2‘‘،’’باغی‘‘اور’’راک آن 2‘‘شامل ہیں۔
02
اداکارہ کو مسلسل تین فلموں کے 100 کروڑ کلب میں شامل ہونے کا منفرد اعزاز حاصل ہے جب کہ انہوں نے اداکاری کے ساتھ ساتھ گلوکاری کے میدان میں بھی قسمت آزمائی کی ہے اور کئی فلموں میں اپنی آوازکا جادو بھی جگایا ہے ۔
shardha-2-1483882652
شردھا کپور نے اداکاری کے ساتھ اپنی خوبصورتی کے حوالے سے بھی شہرت حاصل کی اور ان کا فلم نگری کی خوبصورت اداکاراؤں میں شمار ہوتا ہے لیکن اب اداکارہ کی بغیر میک اپ تصاویر نے گلیمرس کی دنیا کاپول کھول دیا ہے جس نے نہ صرف مداحوں کو حیران کردیا بلکہ اس میں پہچاننابھی کسی صورت آسان نہیں ہے۔
shardha-1-1483882651
سورس: ایکسپریس نیوز
شئیر کریں




اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

ویڈیو

بزنس

پول