سلیکشن کمیٹی نے مینجمنٹ کے سامنے گٹھنے ٹیک دیے،حفیظ ٹیم میں شامل

کراچی: سلیکشن کمیٹی نے ٹیم مینجمنٹ کے سامنے گھٹنے ٹیکتے ہوئے حفیظ کو آسٹریلیا بھیجنے کا مطالبہ منظور کرلیا، ابتدا میں اعلان شدہ اسکواڈ میں آل راؤنڈر شامل نہیں تھے جس پر کپتان اظہر علی ناخوش دکھائی دیے۔
پی سی بی اعلامیے کے مطابق انضمام الحق کی زیرسربراہی سلیکشن کمیٹی نے کپتان اظہر علی اور کوچ مکی آرتھر پر مشتمل ٹیم مینجمنٹ کی درخواست تسلیم کرتے ہوئے ون ڈے سیریز کیلیے محمد حفیظ کو آسٹریلیا بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے، چیئرمین بورڈ شہریارخان نے بھی اس کی منظوری دے دی، حفیظ جلد بطور 16 ویں کھلاڑی ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔
سورس: ایکسپریس نیوز
شئیرکریں




اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

ویڈیو

بزنس

پول