گھروں میں استعمال ہونے والی اہم چیز کی قیمتوں میں اچانک اضافہ کر دیا گیا

کراچی (نیوز ڈسیک)گھروں میں استعمال ہونے والی اہم چیز کی قیمتوں میں اچانک اضافہ کر دیا گیا ,تین روز میں ہول سیلز مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت 59 روپے سے بڑھ کر 62 روپے ہوگئی ہے۔اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وزارت صنعت و پیداوار نے بتایا تھا کہ شوگر ملزکے پاس 15 دسمبر2016 تک 12 لاکھ 30 ہزار ٹن چینی کے ذخائر موجود ہیں۔ 4 لاکھ ٹن ماہانہ طلب کے حساب سے ذخائر5 فروری 2017 تک کے لئے کافی ہیں۔اس بریفنگ پر اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ڈھائی لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی تھی لیکن فیصلے کا اثرہول سیل مارکیٹ پرنظر آنے لگا ہے۔3 روز میں ہول سیلز مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت 59 روپے سے بڑھ کر 62 روپے ہوچکی ہے، یعنی 100 کلو چینی کے تھیلے پر 300 روپے کا اضافہ ہوچکاہے




اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

ویڈیو

بزنس

پول