صبح صبح آنکھوں کے سوجنے کی وجہ کیا ہے؟

‮اسلام آباد (نیوز ڈیسک)صبح نیند سے جاگنے کے بعد سوجی ہوئی آنکھوں سے دن کی شروعات کی متعدد وجوہات ہوتی ہیں۔ درج ذیل دی گئی چند وجوہات ہیں جو آپ کو اس مسئلے سے چھٹکارہ حاصل کرنے میں مدد گار ثابت ہوں گی۔ آپ کے سونے کی پوزیشن رات کو آرام کرنا ضروری ہے لیکن بالکل سپاٹ لیٹنا آپ کے آنکھوں کے نیچے مواد جمع کر سکتا ہے۔ رات کو سوتے وقت اپنے سر کے نیچے تکیہ وغیرہ رکھ کر سر کو اونچا کر لیں تاکہ کشش ثقل کے سبب خود بخود مواد آنکھوں کے نیچے سے جمع ہونے کے بجائے دور چلا جائے گا۔ آپ کتنی دیر سوتے ہیں اگر آپ بےخوابی کا شکار ہیں اور رات میں کم از کم سات گھنٹے کی نیند نہیں لے پا رہے توآپ آنکھوں کی سوجن ساتھ ساتھ آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کا شکار بھی ہو سکتے ہیں۔ مناسب نیند نہ صرف دن اچھا گرزنے میں مدد دیتی ہے بلکہ آپ کے جسم میں سوزش کی سطح کو بھی متاثر کرتی ہے۔ مناسب آرام حاصل نہ ہونے کی صورت میں آنکھوں کا نچلا حصہ سوج جاتا ہے اورجامنی، نیلے یا سیاہ حلقے بھی پڑ جاتے ہیں۔آپ نے رات میں کیا کھایا ہے اگر آپ نے رات میں سوڈیم سے لبریز غذا کھائی ہے تو عین ممکن ہے کہ آپ صبح سوجی ہوئی آنکھوں کے ساتھ جاگیں۔ نمکین غذاؤں کا کھانا جسم میں پانی کی سطح کو برقرار رکھتا ہے ، جو سونے کے بعد صبح میں سوجتی ہوئی آنکھوں کا سبب بنتا ہے۔




اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

ویڈیو

بزنس

پول