سونے کی قیمت بارے بڑی خبر آگئی

لندن (نیوز ڈیسک) عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔گزشتہ روز لندن میں اسپاٹ گولڈ کی قیمتوں میں 1.5فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 1179.09ڈالر فی اونس میں طے پائے، یو ایس گولڈ فیوچرز کے تحت سونے کی قیمتوں میں ساڑھے 14ڈالر فی اونس اضافہ ہوا اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 1179.60ڈالر فی اونس میں طے پائے۔سنگا پور میں اسپاٹ گولڈ کی قیمتوں میں 1.3فیصد اضافہ ہوا اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 1178.36ڈالر فی اونس میں طے ہوئے۔نیو یارک میں اسپاٹ گولڈ کی قیمتوںمیں 0.2فیصد اضافہ ہوا اور مستقبل کے سودے 1167.83ڈالر فی اونس میں طے پائے جو 9دسمبر کے بعد سونے کی بلند ترین سطح ہے۔




اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

ویڈیو

بزنس

پول