ہنڈائی کا8.25 ملین گاڑیاں فروخت کرنیکا اعلان

سیئول (نیوز ڈیسک) جنوبی کوریا کی معروف کار ساز کمپنی ہنڈائی نے رواں سال 8.25 ملین گاڑیاں فروخت کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔کمپنی کی جانب سے جاری اعلان کے مطابق جنوبی کوریا کی سب سے بڑی موٹر ساز کمپنی ” ہنڈائی “ اور ملحقہ گروپ ” کیا “ نے رواں سال 8.25 ملین گاڑیاں فروخت کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ہنڈائی موٹر گروپ کے چیئرمین چنگ مانگ کو نے گزشتہ روز نئے سال کے موقع پر ملازمین کے نام اپنے پیغام میں اس خوشی کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ 2016 ءکے دوران کمپنی نے 7 ملین سے کچھ زیادہ گاڑیاں فروخت کیں تاہم 2017 ءکے فروخت کے ہدف میں اضافہ کیا جارہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں دنیا بھر میں واقع اپنے پلانٹس میں پیداواری سرگرمیوں کو مستحکم کرنا ہے۔ چنگ مانگ کو نے کہا کہ ہم لگژری اور ماحول دوست گاڑیوں کی پیداوار کو توسیع دیں گے اس کے علاوہ رواں سال 10 نئی گاڑیاں بھی متعارف کرائیں گے




اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

ویڈیو

بزنس

پول