پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ! حکومت نے شہریوںکونئے سال کا تحفہ دیدیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ کچھ دن قبل اوگرنے حکومت کو سمری دی تھی لیکن آج حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے نئے سال کی آمد پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کر لیاہے ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اوگرا کی طرف سے سمری ارسال کی تھی کہ مٹی کا تیل 6 روپے 93 پیسےفی لٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔ علاوہ ازیں ہائی سپیڈ ڈیزل 3 روپے 94 پیسے ، لائٹ ڈیزل 3 روپے 48 پیسے اور پٹرول 31 پیسے فی لٹر مہنگا کرنے کی سفارش مکی گئی تھی ۔ تاہم حکومت کی جانب سے ابھی تک حتمی طور پر اعلان سامنے نہیں آ سکاہے




اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

ویڈیو

بزنس

پول