گھروں میں زیادہ استعمال ہونیوالی چیز کی قیمت میں اضافہ

لاہور ( نیوز ڈیسک) ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نے مائع گیس کی قیمتوں میں 10 روپے فی کلو اضافہ کردیا ہے جس کے بعد گھریلو سیلنڈر 100 روپے تک مہنگا ہوگیا ہے۔ا تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں ایل پی جی قیمتوں میں 10 روپے فی کلو اضافہ کردیا ہے جس کے ساتھ ہی گھریلو سیلنڈر 100 روپے جب کہ کمرشل سیلنڈر 400 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد کراچی سمیت سندھ میں ایل پی جی کی قیمت 90 روپے، پنجاب میں 95 جب کہ خیبر پختون خوا اور گلگت بلتستان میں 130 روپے فی کلو تک ہوگئی ہے۔چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے قیمتوں میں اضافے کے اعلان کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت میں فی ٹن 67 ڈالر کااضافہ ہوا ہے جس کے باعث ملک میں بھی مائع گیس کی قیمت میں اضافہ ناگزیر ہوگیا تھا۔اس خبر یا مواد سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں !تمام خبریں اور مواد مروجہ ذرائع سے حاصل کیاگیا




اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

ویڈیو

بزنس

پول