سر درد دور بھگانے کے لیے 6بہترین ٹپس

اسلام آباد( نیوز ڈیسک)کیا آپ کو اکثر سر میں درد رہتا ہے ؟ اور آپ کے پاس اس سے نجات کے لیے کوئی دوا بھی موجود نہیں؟اگر ہاں اکثر سردرد کی وجہ گردن کے مسلز ہوتے ہیں، خاص طور پر اگر آپ دفتر پر کسی ڈیسک پر کمپیوٹر کے سامنے بیٹھے رہتے ہیں تو سردرد کی شکایت اکثر رہنا حیرت انگیز نہیں۔ایسی صورت میں ادویات پر انحصار کرنے کی بجائے ان چند آسان ٹپس پر عمل کریں اور جانیں کونسی آپ کے لیے بہترین ہے۔کندھوں کو پیچھے کی جانب گھمائیںاپنے کندھوں کو پیچھے کی جانب گھمائیں جبکہ گھمانے کے دوران شانوں کو سکیڑ لیں۔سر کو گھمائیںاپنے سر کو بائیں جھکائیں یعنی آپ کا بائیں کان کا رخ کندھے کی جانب ہو، اس کے بعد سر کو دائیں جانب اس وقت تک گھمائیںجب تک دائیں کانکا رخ دائیں کندھ کی جانب نہ ہوجائے۔ اس کے بعد یہی بائیں جانب کریں۔پیچھے دیکھنے کی کوشش اپنے سر کو دائیں جانب گھمائیں اور تھوڑی کو کندھے کی جانب جھکا دیں، پھر یہی عمل بائیں جانب بھی کریں۔جسم گھمائیںکسی کرسی میں بیٹھ جائیں، پھر اپنے دھڑ کو دائیں جانب گھمائیں، اپنے سیدھے ہاتھ کو کرسی کی پشت پر نوے ڈگری کے زاویے سے ایسے رکھیں کہ کہنی آپ کی جانب اشارہ کررہی ہو، یہی عمل بائیں جانب بھی کریں۔گلے لگانااپنے بازؤں کو آگے کی جانب اس طرح پھیلائیں جیسے آپ کسی کو گلے لگا رہے ہو، اپنے ہاتھوں کو جڑ کر انگلیوں کو ملالیں، اپنے سر کو نیچے کی جانب جھکا کر تھوڑی کو اوپر کھینچیں۔تھوڑی کو حرکت دیںسیدھا کھڑے ہوجائیں، اس کے بعد گردن کے مسلز کو استعمال کرتے ہوئے چہرے کا رخ چھت کی جانب کردیںاس خبر یا مواد سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں !تمام خبریں اور مواد مروجہ ذرائع سے حاصل کیاگیا




اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

ویڈیو

بزنس

پول