مسلم لیگ کا 110واںیوم تاسیس کب منایاجائے گا، تاریخ بارے پتہ چل گیا

اسلا م ا ٓبا د (د نیوز ڈیسک) مسلم لیگ کا 110واںیوم تاسیس 30دسمبر کو منایاجائے گا اس سلسلے میں ملک بھرمیںمسلم لیگ فنکشنل ،مسلم لیگ ق ، اور مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا ، انگریز تسلط کے خاتمے کے بعد آل انڈیا نیشنل کانگریس قائم کی گئی جس کا مقصد مسلمانان ہند کو غلام بنانا تھا مسلمانوں نے اپنے حقوق کے تحفظ کیلئے 1906ء میں ڈھاکہ کے مقام پر آل انڈیا مسلم لیگ قائم کی ۔آل انڈیا مسلم لیگ کا قیام30دسمبر1906ء وجود میں آیاجس کے ابتدائی قائدین میںنواب وقار الملک،نواب محسن الملک،نواب سلیم اللہ خان،مولانا محمد علی جوہر،مولانا ظفر علی خان اور دیگر شامل تھے۔قیام پاکستان کے بعد مسلم لیگ پاکستان میں بھی قائم رہی لیکن اس وقت پاکستان میں مسلم لیگ گروپوں میں بٹی ہوئی ہے اس وقت مسلم لیگ فنکشنل،مسلم لیگ ق اور مسلم لیگ ن کے گروپ بنے ہوئے ہیں۔مسلم لیگ فنکشنل کے قائد پیر آف پگاڑا ہیں جبکہ مسلم لیگ ق کی قیادت چوہدری شجاعت حسین کے ہاتھوں میں ہے ۔پاکستانی قوم قائد اعظم کی اصل وارث مسلم لیگ ن کو ہی سمجھتی ہے جس کی قیادت میاں نواز شریف کے ہاتھوں میں ہے۔




اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

ویڈیو

بزنس

پول