شادی کے گھر ماتم !باراتیوں کی بس الٹ گئی ، جانی نقصان ہوگیا

پتوکی(نیوز ڈیسک)پتوکی میں دھند کے باعث باراتیوں کی بس الٹنے سے خاتون جاں بحق اور 10افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق علی الصبح لاہور سے چشتیاں جانیوالی باراتیوں کی بس دھند کے باعث پتوکی کے قریب الٹ گئی ، حادثے میں چالیس سالہ خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جبکہ 10مزید زخمی ہیں جن میں سے 2کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں لاہور کیلئے ریفر کر دیا گیا ہے جبکہ باقی زخمی پتوکی کے ہسپتال میں داخل کرا دیے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بس میں 40سے زائد باراتی سوار تھے جو لاہور سے چشتیاں جا رہے تھے۔ پولیس نے خاتون کی لاش ورثائ� کے حوالے کردی ہے۔




اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

ویڈیو

بزنس

پول