ڈرائیونگ لائسنس بنوانیوالوں کیلئے بڑی خوشخبری ! گھر بیٹھے نیا طریقہ متعارف

کراچی (نیوز ڈیسک) سندھ پولیس نے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے لیے موبائل فون ایپ متعارف کرادی۔سندھ میں تبدیلیوں کا سلسلہ جاری ہے، جہاں اپنا اسمارٹ فون اٹھائیں اور سندھ پولیس کی موبائل فون ایپ ڈی ایل ایس ڈاؤن لوڈ کریں اور گھر بیٹھے لائسنس بنوالیں، صرف یہ ہی نہیں بلکہ فیس بھی گھر بیٹھ کر ادا کی جاسکتی ہے۔لائسنس لینے کے لیے کسی دفتر کا چکر لگانے کی بھی ضرورت نہیں، تصدیق بھی گھر بیٹھے ہوجائے گی۔جدید نظام کے تحت بننے والا ڈرائیونگ لائسنس دنیا بھرمیں قابل قبول ہوگا، دنیا کے کسی بھی ملک میں لائسنس کی تصدیق ہوسکے گی۔کراچی میں چالیس لاکھ گاڑیوں میں سے صرف سات لاکھ ڈرائیورزایسے ہیں جن کے پاس لائسنس ہے۔ اس فرق کو دور کرنے کے لیے سندھ پولیس کو بہت پاپڑ بیلنے ہوں گے




اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

ویڈیو

بزنس

پول