گھر بیٹھے دنیا کے کسی بھی مقام کو عکس بند کرنا اب ممکن

لاہور (نیوزڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے میں چھپنے والی ایک خبر کے مطابق اس ایپ کا نام یو سی آئی سی ایپلی کیشن ہے جو اپنے صارفین کو دنیا میں کسی بھی جگہ کی براہ راست تصویر یا ویڈیو حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ uCiC ایپلی کیشن آئی او ایس سسٹم کے 7 یا اس سے جدید ورژن کے لیے 26.5 میگابائٹ حجم میں اور اینڈرائڈ 4 یا اس سے جدید ورژن کے لیے 10 میگابائٹ حجم میں بالکل مفت دستیاب ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پہلے صارف نقشے کی مدد سے اس مقام کا انتخاب کرتا ہے جس کی تصویر حاصل کرنے کا وہ خواہش مند ہے۔ اس کے بعد ایپلی کیشن مطلوبہ مقام پر اس وقت موجود افراد کی فہرست پیش کرتی ہے۔ ان میں کسی ایک فرد کا انتخاب کر کے آپ اس کو اپنی درخواست ارسال کر سکتے ہیں۔ مثلا تصویر لینا یا کوئی معلومات حاصل کرنا وغیرہ۔ آمادہ ہونے کی صورت میں آپ کو تصویر یا سوال کا جواب ارسال کر دیا جائے گا۔ اس ایپلی کیشن کے ذریعے اپنی حقیقی شناخت ظاہر کیے بغیر بھی تصاویر وغیرہ کا حصول ممکن ہے۔اس خبر یا مواد سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں !تمام خبریں اور مواد مروجہ ذرائع سے حاصل کیاگیا




اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

ویڈیو

بزنس

پول