سابق صدر کا بیٹا گرفتار، وجہ بھی سامنے آگئی

قاہرہ (نیوز ڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مصری پولیس نے معزول صدر محمد مرسی کے بیٹے اسامہ مرسی کو گرفتار کر لیا ہے۔جرمن ذرئع ابلاغ کے مطابق ان پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ اپنے والد کے معزول ہونے کے بعد عوامی مظاہروں کو بھڑکانے میں ملوث تھے، جس میں سیکڑوں افراد ہلاک بھی ہوئے تھے۔پیشے کے اعتبار سے وکیل اسامہ مرسی پر دیگر کئی الزامات بھی عائد کیے جا چکے ہیں، جن میں سے کچھ ایسے بھی ہیں کہ اگر وہ ثابت ہو گئے تو انہیں سزائے موت بھی سنائی جا سکتی ہے۔




اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

ویڈیو

بزنس

پول