تحریک انصاف پھروزیراعظم کےخلاف بول پڑی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف نعیم الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے جہوری نظام کو جس انداز سے کمزور کیا اس کی مثال نہیں ملتی۔ انھوں نے کہاکہ نوازشریف نے حکمرانوں کےقانون کی سربلندی کےلیے پوری محنت نہیں ۔وزیر اعظم کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے نعیم الحق کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی گفتگو سے ان کے دل میں چھپا خوف جھلکتا ہے۔ وزیراعظم سچ بول دیتے اور خود کو احتساب کیلئے پیش کرتے توکوئی ان کے استعفے کا مطالبہ نہ کرتا۔سیکرٹری اطلاعات نےکہاکہ نواز شریف نے”قانون کی حکمرانی” کے بجائے “حکمرانوں کے قانون” کی سربلندی کیلئے پوری محنت کی۔وزیراعظم کےاپوزیشن سے شکوےاشک آباد میں وزیراعظم نوازشریف کاکہناتھاکہ ہم نے کبھی دھاندلی کا رونا نہیں رویا۔ ہم نے پچھلے دور حکومت میں بھی کبھی استعفی کا مطالبہ نہیں کیا۔




اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

ویڈیو

بزنس

پول