کپتان اور جہانگیر ترین نااہلی کیس میں نئی پیشرفت ، بڑی خبرآگئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ نے آف شور کمپنیوں کے معاملے پر عمران خان اور جہانگیر ترین کیخلاف کیس میں وکلاء صفائی کو جواب کیلئے ایک ہفتے کا وقت دے دیا۔ عدالت نے الیکشن کمیشن اور وفاق کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے عمران خان اور جہانگیر ترین کیخلاف حنیف عباسی کی درخواست پر سماعت کی۔ عمران خان کے وکیل نعیم بخاری نے مؤقف اختیار کیا کہ حامد خان نے کیس میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے، جواب کیلئے وقت دیا جائے۔ تحریک انصاف کے وکیل انور منصور نے بھی استدعا کی کہ ان کی خدمات گزشتہ روز حاصل کی گئیں، اس لیے جواب جمع کرانے کیلئے وقت دیا جائے۔ درخواست گزار حنیف عباسی کے وکیل اکرم شیخ نے کہا کہ انہیں وکلاء صفائی کو جواب کیلئے وقت دینے پر کوئی اعتراض نہیں، البتہ معاملے پر وفاق اور الیکشن کمیشن کو بھی نوٹسز جاری کر کے جواب طلب کیا جائے۔عدالت نے عمران خان اور تحریک انصاف کے وکلاء کو جواب جمع کرانے کیلئے آئندہ بدھ تک کا وقت دے دیا جبکہ وفاق اور الیکشن کمیشن کو بھی نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا گیا۔ مقدمے کی سماعت 30 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔(اس خبر یا مواد سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں !تمام خبریں اور مواد مروجہ ذرائع سے حاصل کیاگیاہے)




اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

ویڈیو

بزنس

پول