پاکستان کی تاریخ میں خواجہ سرائوں کے لئے ایسا تاریخی کام ہو گیا کہ جان کر آپ بھی سبحان اللہ کہہ اٹھیں گے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چاروں طرف سے دھتکارے خواجہ سرائوں نے اپنے لئے ایسا زبردست فیصلہ کیا ہے کہ جان کر آپ بھی سبحان اللہ کہہ اٹھیں گے ۔تفصیلات کے مطابق خواجہ سراؤں کے ایک گروپ نے دوسرے طبقے سے بڑھتے ہوئے خدشات کے باعث پاکستان کے دار لحکومت اسلام آباد میں اپنی برادری کے لیے الگ مسجد تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے ۔اس مقصد کے لیے انہوں نے لوگوں سے چندہ اکٹھا کرنا شروع کر دیاہے ۔اس گروپ کے اہم رکن نے مقامی اخباری رپورٹر کو بتایا کہ وہ اس مسجد میں پانچ وقت نماز ادا کریں گے جبکہ اس مسجد میں جمعہ کی نماز ادا کی جائے گی۔خواجہ سراؤں کی تنظیم کے عہدیدار نے کہا ہے کہ یہ مسجد تو خاص طور پر خواجہ سرا بنا رہے ہیں لیکن اس میں نماز پڑھنے کے لیے سب کو اجازت ہو گی(اس خبر یا مواد سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں !تمام خبریں اور مواد مروجہ ذرائع سے حاصل کیاگیاہے)




اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

ویڈیو

بزنس

پول