آرمی چیف نےاہم فیصلےکرلیے

راولپنڈی(نیوز ڈیسک )آرمی چیف نے10دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے۔آئی ایس پی آرکےمطابق سزائے موت پانے والےمجرمان دہشت گردی کی کئی وارداتوں میں ملوث تھے۔ ان دہشت گردوں میں کیپٹن جنیدخان،کیپٹن نجم کےقاتل بھی شامل ہیں۔آئی ایس پی آرنےبتایاکہ یہ دہشت گردسیکیورٹی اداروں پرحملوں میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آرکامزیدکہناتھاکہ یہ دہشت گردمواصلاتی نظام،اسکولزتباہ کرنےمیں بھی ملوث تھے۔ترجمان آئی ایس پی آر نےمزید بتایاکہ دہشت گردوں کاٹرائل فوجی عدالت میں کیا گیا۔آئی ایس پی آر نے ان دہشت گردوں کے نام بھی جاری کردئیے ہیں۔ سزاپانےوالوں میں حنیفہ،تیراہ گل،خائستہ،علی ریحان،نثارشامل ہیں۔ ان دہشت گردوں میں خیل جان،پاؤجان،فضل،ولی،محمدعلی بھی شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر نے انکشاف کیا ہےکہ دہشت گردوں میں کالعدم تنظیموں کے ارکان شامل ہیں(اس خبر یا مواد سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں !تمام خبریں اور مواد مروجہ ذرائع سے حاصل کیاگیاہے)




اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

ویڈیو

بزنس

پول