نئے آرمی چیف کی تقرری،بلاول بھٹو کا موقف بھی سامنے آگیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بلاول زرداری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نئے آرمی چیف کی تقرری کا فیصلہ میرٹ پر کریں۔ ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول نے بھی کہا کہسی پیک جیسے منصوں کا غلط استعمال روکنے کے لئے حکومت کو چار مطالبات پیش کئے گئے ہیں۔ نیشنل ایکشن پلان کی کامیابی کے لئے وزیر اعظم کو نئے آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ میرٹ پر کرنا ہو گا۔ زرداری کی واپسی سے متعلق سوالپر ان کا کہنا تھا کہ واپسی کا فیصلہ ہو چکا ہے تاہم یہ فیصلہ پارٹی نے کرنا ہے کہ سابق صدر کب اور کہاں لینڈ کریں گے۔ کپتان کی شادی کے بارے میں سوال پر بلاول نے کہا کہ وہ چاچا سے متعلق بات نہیں کرنا چاہتے، ان کی توجہ اپنے چار مطالبات پر ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزارت داخلہ ایکشن پلان پر عملدرآمد میں ناکام ہوگئی ہے۔




اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

ویڈیو

بزنس

پول