مصباح الحق کے مداحوں کیلئے افسوسناک خبرآگئی

کرائسٹ چرچ (نیوز ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو سلو اوور ریٹ کی سزا دیتے ہوئے ایک میچ کیلئے معطل کر دیا ہے۔ مصباح الحق اب نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرا ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکیں گے۔ مصباح الحق نے کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں 2 اوورز کم کروائے تھے۔ اس سے قبل انہوں نے دورہ انگلینڈ کے دوران اوول ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ کا ارتکاب کیا تھا۔ آئی سی سی قانون کے بعد مطابق 12 ماہ میں دو مرتبہ سلو اوور ریٹ کرنے والی ٹیم اور کپتان کو جرمانہ کیا جاتا ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے مصباح الحق پر میچ کا 40 فیصد جرمانہ بھی کیا ہے۔ خیال رہے کہ قومی ٹیسٹ کپتان سسر کے انتقال کے باعث پہلے ہی وطن واپس آ چکے ہیں۔




اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

ویڈیو

بزنس

پول