گورنرسندھ کےحوالےسے اہم خبرآگئی

کراچی(نیوزڈیسک) گورنر سندھ سعید الزمان صدیقی کی طبیعت میں خاطر خواہ بہتری نہ آسکی۔ گورنر سندھ ساتویں روز بھی اسپتال میں داخل ہیں۔ انفکیشن پر جلد قابو نہ پایا گیا تو سرجری کی جاسکتی ہے ۔گورنر سندھ سعیدالزماں صدیقی کو ساتویں روز بھی اسپتال سے ڈسچارج نہیں کیا گیا۔ سینے میں انفیکشن اور دیگر امراض پر سعید الزماں صدیقی کو کلفٹن کے نجی اسپتال میں لایا گیا تھا۔ڈاکٹرزنےگورنر سعید الزماں صدیقی کے مختلف ٹیسٹ کیےجبکہ تین روز انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا۔ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق سعید الزمان صدیقی کی طبیعت میں بہتری آئی ہے اور انہیں روم میں شفٹ کردیا گیا ہے ۔ معالجین کے مطابق سعید الزمان صدیقی کے علاج کے لیے خصوصی پینل مسلسل نگرانی کررہاہےاورطبیعت میں خاطر خواہ بہتری نہ ہونے پر اسپتال سے فارغ نہیں کیا گیا۔سعیدالزماں صدیقی کی ادویات تبدیل کی گئی ہیں اور اگر گورنر سندھ سعید الزمان صدیقی کو لاحق مرض میں کمی نہ آئی تو ڈاکٹرز کا پینل سعید الزمان صدیقی کو سرجری کا مشورہ دے سکتا ہے




اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

ویڈیو

بزنس

پول