پاناما کیس، پی ٹی آئی نے وکیل کی تبدیلی بارے بڑا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف نے پاناما کیس میں اپنے وکیل حامد خان کو تبدیل کرنےکا فیصلہ کرلیا۔وزیراعظم کے بچوں کی طرح پی ٹی آئی بھی اپنے وکیل سے مطمئن نہ نکلی۔ ذرائع کے مطابق پاناما کیس میں تحریک انصاف کے اہم وکیل حامد خان کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔اہم کیس کی پیروی کے لیے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے حامد خان کے متبادل کے طور پر بابراعوان اور دیگر ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق چیئرمین عمران خان نےوکیل تبدیل کرنے کا فیصلہ پارٹی رہنماؤں کے اصرارپرکیا۔ گزشتہ روز کی سماعت میں سپریم کورٹ کی جانب سے قدرے سخت ریمارکس کے بعد پارٹی رہنماؤں کا موقف تھا کہ حامد خان نے عدالت میں پارٹی کو شرمندہ کیا۔پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماؤں کے مطابق حامد خان نے انتہائی مضبوط کیس کو کمزوراندازمیں پیش کیا جس پرججز کے ریمارکس سے تحریک انصاف کی کمزوری کا تاثر ملا۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ عین ممکن ہے کہ کیس میں حامد خان کو تبدیل نہ کیا جائے مگر وہ بہرحال اب کلیدی وکیل نہیں رہیں گے، ان کی جگہ بابراعوان کے نام پر غور کیا جا رہا ہے جن کا وکالت نامہ ایک دوز میں سپریم کورٹ میں داخل دیا جائے گا۔ پی ٹی آئی کے وکلاء میں نعیم بخاری بھی شامل ہیں ۔واضح رہے کہ اس سے قبل پاناما کیس میں وزیراعظم کے بچے بھی اپنا وکیل تبدیل کرچکے ہیں۔ انہوں نے سلمان اسلم بٹ کی جگہ سینیئر قانون دان اکرم شیخ کی خدمات حاصل کی ہیں۔




اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

ویڈیو

بزنس

پول