شاہ محمود قریشی وزیراعظم پر برس پڑے، بھارتی جارحیت کامنہ توڑجواب دیدیا

اسلام آباد (نیو ز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے راہنماء شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی قابل مذمت ہے‘ کشمیر کے موقف پر بھارت کی سیاسی ہار ہوچکی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت ایل او سی کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے جو قابل مذمت ہے‘ آج شہید ہونے والوں کا تعلق ملک کے مختلف حصوں سے ہے کشمیر میں بھارت سیاسی طورپر ہار چکا ہے انہوںنے کہا کہ شاہ نورانی میں بڑا نقصان ہوا وزیراعظم آج افتتاح کیلئے گوادر جارہے تھے اگر وہ شاہ نورانی چلے جاتے تو وہاںکے لوگوں کو ڈھارس ملتی شاہ نورانی واقعے کے بعد وزیر داخلہ بلوچستان اور وفاق کے بیانات مختلف ہیں۔




اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

ویڈیو

بزنس

پول