دوران پرواز جہاز میں سانپ نکل آیا، ہنگامی لینڈنگ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) دوران پرواز جہاز میں سانپ نکل آیاجس کے بعد جہاز نے ہنگامی لینڈنگ کی اور اینمل کنٹرول حکام نے فوراً اسے پکڑ لیا۔ سانپ کی موجودگی کی وجہ سے مسافروں میں افراتفری پھیل گئیتاہم تمام مسافر اس سے محفوظ رہے۔یہ جہاز میکسیکو کی ائیر لائن ایرومیکسیکو کی فلائٹ231میں تھا جو ٹوریون سے میکسیکو سٹی جا رہی تھی۔ ایوی ایشنکےموجودہ ضابطے کے تحت جب جہاز نے لینڈنگ کی تو اس غیر معمولی مسافر کو ترجیح دی گئی۔حکام کا کہنا ہے کہ جہاز میں کسی بھی قسم کی بے چینی کی کیفیت نہیں تھی۔ سانپ زہریلا نہیں تھا ، نہ تو اس نے کسی کو ڈسا اور نہ اس سے کسی کو کوئی تکلیف ہوئی۔ایر ومیکسیکو حکام نے کہا کہ ہم مقامی حکام کے ساتھ مل اس کی تحقیق کررہے ہیں کہ سانپ جہا ز تک کیسے پہنچا۔خود جہاز میں گیا یا کسی مسافر کے سامان کے ساتھ جہاز میں گیا۔ویٹرنری حکام نے کہا کہ سانپ میکسیکو کے شمالی علاقوں میں کثرت سے پایا جاتا ہے




اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

ویڈیو

بزنس

پول