آئی سی سی نے ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی، پاکستان اور ویسٹ انڈیز بارے بڑی خبر آگئی

لاہور (نیوزڈیسک ) پاکستان کی ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 2-1 سے کامیابی کے بعد آئی سی سی نے ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ، پاکستان اور ویسٹ انڈیزکی رینکنگ میں کوئی فرق نہیں پڑا ، پاکستان دوسرے اور ویسٹ انڈیز آٹھویں نمبر پر ہے ۔ نمبر ون بھارت اور پاکستان کے مابین فرق 6 پوائنٹس تک بڑھ گیا ۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونیوالی تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق بھارت کی ٹیم پہلے نمبر ہے جبکہ پاکستان دوسرے ، آسٹریلیا تیسرے اور انگلینڈ چوتھے نمبر پر ہے ۔پہلے نمبر پر بھارت نے 29 میچ کھیل کر 3328 پوائنٹس حاصل کئے اور اس کی ریٹنگ 115 ہے ۔ دوسرے نمبر پر پاکستان نے 29 میچ کھیل کر 3151 پوائنٹس حاصل کئے اور اس کی ریٹنگ 109ہے ۔ تیسرے نمبر پر آسٹریلیا نے 36 میچ کھیل کر 3905 پوائنٹس حاصل کئے اور اس کی ریٹنگ 108 ہے ۔ چوتھے نمبر پر انگلینڈ نے 44 میچ کھیل کر 4631 پوائنٹس حاصل کئے اور اس کی ریٹنگ 105 ہے ۔ پانچویں نمبر پر جنوبی افریقہ نے 25 میچ کھیل کر 2412 پوائنٹس حاصل کئے اور اس کی ریٹنگ 96 ہے ۔ چھٹے نمبر پر سری لنکا نے 32 میچ کھیل کر 3055 پوائنٹس حاصل کئے اور اس کی ریٹنگ 95 ہے ۔ ساتویں نمبر پر نیوزی لینڈ نے 35 میچ کھیل کر 3189 پوائنٹس حاصل کئے اور اس کی ریٹنگ 91 ہے ۔ ویسٹ انڈیز کا فہرست میں آٹھواں نمبر ہے ۔ اس نے 30 میچ کھیل کر 2077 پوائنٹس حاصل کئے اور اس کی ریٹنگ 69 ہے ۔ نویں نمبر پر بنگلہ دیش نے 15 میچ کھیل کر 978 پوائنٹس حاصل کئے اور اس کی ریٹنگ 65 ہے ۔ دسویں نمبر پر زمبابوے نے 7 میچ کھیل کر 53 پوائنٹس حاصل کئے اور اس کی ریٹنگ 8 ہے




اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

ویڈیو

بزنس

پول