گاڑیوں کی نمبر پلیٹ کےحوالےسےاہم فیصلہ

لاہور(نیوز ڈیسک)شہرمیں گاڑٰیوں کی نمبر پلیٹس سے متعلق آگاہی مہم ختم ہوگئی اوراب چالان مہم شروع ہوچکی ہے۔ پولیس نے غیر منظور شدہ نمبر پلیٹیں اتار کر کئی چالان کرڈالے۔لاہور میں غیرمنظورشدہ نمبر پلیٹ والی گاڑیاں چلانے والوں کی شامت آگئی۔ گاڑی سرکاری ہویا غیر سرکاری،غیرنمونہ نمبر پلیٹ مزید نہیں چلے گی۔مہلت ختم ہونے پرٹریفک پولیس نے کریک ڈاؤن شروع کردیاہے۔منظور شدہ نمبرپلیٹ نہ لگانے پرنمبرپلیٹ بھی ضبط ہوگی اور جرمانہ بھی ادا کرنا پڑے گا۔کریک ڈاؤن کے دوران زیادہ ترشہری نمبر پلیٹ کے قانون سے لاعلمی کا اظہار کرتے رہے۔ٹریفک پولیس کی یہ مہم سیف سٹی منصوبے کا حصہ ہےجس کے تحت گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں پر صرف محکمہ ایکسائز کی جاری کردہ نمبرپلیٹ ہی لگانا ضروری ہے




اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

ویڈیو

بزنس

پول