ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی،ملائیشیا بمقابلہ پاکستان ،میچ کا حتمی نتیجہ آگیا

ایپوہ (نیوز ڈیسک) ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں ملائیشیا نے پاکستان کو 2 کے مقابلے میں 4 گول سے ہرادیا۔ملائیشیا میں جاری ایونٹ میں میزبان ٹیم نے پہلے کوارٹر میں برتری حاصل کی، دوسرے کوارٹر میں پاکستان نے اسکور برابر کیا، 34 ویں منٹ میں محمد علیم نے دوسرا گول کرکے پاکستان کو برتری دلائی۔ملائشین ٹیم نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے مسلسل 3 گول داغ دیئے، پاکستانی کھلاڑی مزید گول نہ کرسکے اور مقابلہ 2-4 سے میزبان ٹیم کے نام رہا۔ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کا دوسرا مقابلہ کل کوریا سے ہوگا۔




اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

ویڈیو

بزنس

پول