پاکستانیوں کیلئے افسوسناک خبرآگئی ! زوردار بم دھماکہ ، ہلاکتوںکا خدشہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کرم ایجنسی میں خرلاچی چیک پوسٹ پر خود کش حملہ،سکیورٹی اہلکار سمیت 4افراد زخمی۔نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق اب سے کچھ دیر پہلے کرم ایجنسی میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا لیا۔سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں خود کش حملہ آور اپنے ٹارگٹ پر پہنچنے سے پہلےہی مارا گیا۔جس کی وجہ سے بڑی تباہی ہونے سے بچ گئی ۔واقعے میں ایک سکیورٹی اہلکار سمیت 4افراد زخمی ہوگئے ۔حملے کے بعد سکیورٹی اہلکاروںنے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا۔پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق خود کش حملہ آور افغانستان کے راستے پاکستان میں داخل ہوا۔




اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

ویڈیو

بزنس

پول