کورکمانڈرکراچی نوید مختار کو اہم بریفنگ

کراچی (نیوز ڈیسک) کورکمانڈر کراچی لیفٹینٹ جنرل نوید مختار کو شہر قائد میں سیکیورٹی کی صورتحال پر اہم بریفنگ دی گئی ہے۔کورکمانڈر کراچی لیفٹینٹ جنرل نوید مختار نے رینجرز ہیڈ کوارٹر کا دورہ کرکے ڈی جی رینجرز بلال اکبر سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران کور کمانڈر کراچی کو محرم الحرام کے لئے سیکیورٹی انتظامات اور شہر میں امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی،ملاقات میں لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے کراچی میں سیکیورٹی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔ رینجرز ہیڈکوارٹر میں ہونے والی ملاقات میں ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر سمیت پولیس اور رینجرز کے اعلیٰ افسران بھی شامل تھے۔




اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

ویڈیو

بزنس

پول