سرجیکل اسٹرائیکل ، بھارتی فوج نے گرین سگنل دیدیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )بھارتی فوج نے سرجیکل اسٹرائیک کے جھوٹے دعوے کے بعد اس آپریشن کی فوٹیج جاری کرنے کے لیے گرین سگنل دے دیا ۔مقبوضہ کشمیر میں 89روز بھی کرفیو، عوام گھروں میں قید، حریت کانفرنس کی اپیل پر مکمل ہڑتال ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی آرمی نے سرجیکل اسٹرائیک کی ویڈیو فوٹیج حکومت کے حوالے کرنے کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے تا کہ بھارتی حکومت اپنا موقف بہتر انداز سے بیان کر سکے ۔یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب بھارتی سیاستدانوں اور عوام کی جانب سے سرجیکل اسٹرائیک کے جھوٹے دعوے پر انگلیاں اٹھائی جا رہی تھیں ۔بھارتی سیاستدان اروند کیجروال ،سنجے نروپم اور پی چدم نے بھارتی فوج سے فوٹیجز دکھانے کا مطالبہ کیا تھا ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوج کے اعلیٰ افسر نے آف دی ریکارڈ بیان دیتے ہوئے بتا یا ہے کہ فوج چاہتی ہے کہ بھارت سرجیکل اسٹرائیک کی فوٹیجز جاری تاکہ ان لوگوں کو جواب مل سکے جو کہتے ہیں کہ سرجیکل اسٹرائیک نہیںکی گئیں ۔انہوں نے بتا یا کہ فوٹیجز جاری کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ پاکستان کے رد عمل کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا ۔ان کاکہنا تھا کہ فوٹیجز جاری کرنے سے پاک بھارت تناو بڑھنے کے ممکنہ خدشے کو بھی مد نظر رکھا جا رہا ہے ۔




اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

ویڈیو

بزنس

پول