سرجیکل اسٹرائیک میں ہیلی کاپٹراستعمال کیےیانہیں؟ ، بھارتی وزیراطلاعات نے پردہ چاک کردیا

نئی دہلی (نیوز ڈیسک)بھارت کے وزیرمملکت اطلاعات و نشریات کرنل ریٹائرڈ راجیہ وردھن سنگھ راٹھورنے دعوی کیا ہے کہ سرجیکل اسٹرائیک میں ہیلی کاپٹراستعمال نہیں کیے گئے بلکہ بری فوج کے اہلکار وں نے لائن آف کنٹرول پارکی تھی۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی میڈیا نے ہیلی کاپٹر کے زریعے اپنے فوجیوں کو پاکستان میں اتارنیکی تصوراتی ویڈیوز بناکر دن رات پیٹا تھا۔اب مقامی اخبارکو انٹرویو میں بھارتی وزیرمملکت راجیہ وردھن سنگھ راٹھور نے پاکستان میں کسی فضائی کارروائی سے واضح انکار کیا مگردعوی کیا کہ بدھ اورجمعرات کی درمیانی شب بری فوج کے اہلکار پری ایمٹو کارروائی کیلیے لائن آف کنٹرول کے پار گئے اور اس واقعہ میں بین الاقوامی سرحد کی خلاف ورزی نہیں کی گئی ۔




اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

ویڈیو

بزنس

پول