لوگ آئی فون کو ڈرل کیوں کرنے لگ گئے ؟حیران کن وجہ سامنے آگئی

لاہور (نیوز ڈیسک) آئی فون 7 کے مالکان ایک ویڈیو دیکھنے کے بعد اپنے ہینڈ سیٹس میں ہیڈ فون کے سوراخ کیلئے ڈرل کر رہے ہیں ۔ ایپل نے اپنے نئے فون میں پچھلے ماڈلز کی طرح ہیڈ فون کا جیک نہیں دیا جس کی کمی پوری کرنے کیلئے ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جو محض ایک مذاق ہے مگر بہت سے صارفین اسے سنجیدہ لے گئے ہیں ۔ اس عجیب و غریب شرارتی ویڈیو میں یہ ہدایت دی گئی ہے کہ آئی فون میں جیک بنانے کیلئے ہینڈ سیٹ میں 3.5 ملی میٹر ڈرل کریں ۔ 80 لاکھ بار سے زائد مرتبہ دیکھی جانے والی ویڈیو سے متاثر ہوکر کچھ صارفین اس حربے کو استعمال کرکے اپنے ہینڈ سیٹس کو نقصان پہنچا بیٹھے ہیں ۔ اس حربے کو استعمال کرنیوالے ایک صارف نے لکھا کہ میں نے یہ طریقہ اپنایا جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ ڈسپلے خراب ہوگیا اور اب وہ کام نہیں کر رہا ۔ میں نے اپنی زندگی کی سب سے بڑی غلطی کی ہے ۔ ایک صارف نے لکھا میرے دوست نے بتایا کہ یہ ترکیب اس کیلئے کارگر ثابت ہوئی ہے لیکن میرے ڈرل کرنے کے بعد تومیرا آئی فون آن بھی نہیں ہو رہا ۔




اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

ویڈیو

بزنس

پول