ایس ایس پی کی معطلی ! ڈی جی رینجرز کیلئے بھی بلا وا آگیا

کراچی (نیوز ڈیسک) سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد سے متعلق کیس میں ڈی جی رینجرز،آئی جی سندھ و دیگر کو 26 ستمبر کیلئے نوٹس جاری کردیئے۔سندھ ہائیکورٹ میں جسٹس عرفان سعادت کی سربراہی میں دو رکنی بنچ کے روبرو دائر درخواست میں وکیل درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ محمد خالد اور محمد سلمان8 ستمبر سے لاپتہ ہیں۔ سرکاری اہلکاروں نے تھانہ شاہراہ نورجہاں کی حدود سے دونوں افراد کو حراست میں لیا تھا کئی روز گزرنے کے باوجود ان کی گرفتاریاں ظاہر نہیں کی گئیں ، لاپتہ ہونے والے افراد کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ سے ہے۔عدالت نے معاملے پر ڈی جی رینجرز،آئی جی سندھ و دیگر کو26 ستمبر کیلئے نوٹس جاری کردیئے۔




اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

ویڈیو

بزنس

پول