کرکٹ بورڈکا شاہد آفریدی کو خدا حافظ کہنے کا منصوبہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہد آفریدی کو کرکٹ سے خدا حافظ کہنے کے لیے منصوبہ تیار کرلیا۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف انہیں سیریز میں سولہویں کھلاڑی کی حیثیت سے شامل کیے جانے کا امکان ہے۔اسٹار کرکٹر کو باوقار طریقے سے ریٹائرمنٹ کا موقع فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، آخری موقع آگیا اس کھلاڑی کے لیے جس نے دو دہائی تک پاکستان کرکٹ پر راج کیا۔بوم بوم کا کھیل سے رُخصی کا وقت جس کا اندازہ وہ ماضی میں نہیں لگاسکے تھے، شاہد آفریدی کہہ چکے تھے کہ وہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کوالودع کہہ دیں گے۔چیئرمین صاحب کو بھی آفریدی کی یہ بات یاد ہے اب اسی وجہ سے آل راؤنڈر کو عزت سے گھر بھیجنے کا پلان بنایا جارہا ہے۔سابق کپتان ویسٹ انڈیز کے خلاف سولہویں کھلاڑی کی حیثیت سے اسکواڈ میں شامل ہوں گے اور کسی بھی میچ میں انٹری اُن کا وقت رُخصت ہوگا۔




اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

ویڈیو

بزنس

پول