نظام شمسی کے مدار میں انوکھی برفیلی چیز کی دریافت

نیویارک (نیوز ڈیسک )سائنسدانوں نے مشاہدہ کیا ہے کہ نئی دریافت ہونے والی یہ چیز دوسرے ستاروں کی کشش سے بے حد متاثر ہوتی ہے امریکی ماہرین فلکیات کی نظام شمسی کے متعلق نئی دریافت سامنے آگئی ، یہ معلومات نظام شمسی کی بیرونی حدود سے متعلق سامنے آئی ہے ، اس دریافت سے ثابت ہوا ہے کہ ایک مدار میں برفیلی چیز ملی ہے جو کہ سورج سے نسبتاً فاصلے پر موجود ہے ، یہ دیکھنے میں آیا ہے کہ یہ برفیلی چیز دوسرے ستاروں کی کشش سے کافی متاثر ہوتی ہے ۔ یہ دریافت اس وقت سامنے آئی جب ماہرین فلکیات نے نویں سیارے کی تلاش کا عمل شروع کیا ۔ اس معلومات سے متعلق اہم تفصیلات سکاٹ شیپرڈ اور چیڈ ترجو نے ماہرین پلینت کو ارسال کر دی ہیں ۔




اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

ویڈیو

بزنس

پول