انگلش کپتان کی پیشکش پر مصباح کا کرارا جواب

لاہور(نیوز ڈیسک)قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے انگلش کپتان الیسٹر کک کو ٹیسٹ سیریز کا فیصلہ کرنے کے مذاق میں فیصلہ کن ٹیسٹ کھیلنے کا کہنا تھا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے ٹیسٹ کپتان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اوول ٹیسٹ میں فتح کے ساتھ ٹیسٹ سیریز 2-2 سے برابر کرنے کے بعد اپنے برطانوی ہم منصب الیسٹر کک کو فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کھیلنے کا کہا تھا جس پر الیسٹر کک نے ازراہ مذاق پوچھا کہ آپ لارڈز پر کھیلیں گے یا اوول پر ؟،میں نے انہیں جواب دیا کہ ہم آپ کو اوول اور ایجبیسٹن پر بھی ہرا سکتے ہیں ۔مصباح الحق کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت کے سفر کا آغازڈرامائی انداز میں ہوا ،نمبر ون ٹیم بننے کا علم ہونا بھی میرے لیے ڈرامائی صورتحال ہے ،ورلڈ نمبر بننا ہمارے لیے ورلڈ کپ جیتنے جیسا ہے ، ٹیم کی فائٹنگ سپرٹ کی مثال نہیں ملتی ،انگلینڈکے خلاف سیریز اس کی سب سے بڑی مثال ہے ۔۔مصباح کا کہنا تھا کہ اوول ٹیسٹ صلاحیتیوں کااصل امتحان تھااور ہم نے شکست کے بعددباؤ میں آنے کی روایت بدل دی ہے ،اوول ٹیسٹ سے پہلے کھلاڑیوں کو14 اگست پر میچ جیتنے کا کہاتھا۔ٹیسٹ کپتان کا مزید کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے ٹورز مشکل ہیں جس کے لیے بھرپور تیاری کرنا ہوگی۔




اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

ویڈیو

بزنس

پول