دنیا کے سب سے لمبے ہوائی جہاز کو حادثہ، وجہ کیابنی؟ جانئے

لندن(نیوز ڈیسک)دنیا کے سب سے لمبے ہوائی جہاز کی دوسری آزمائشی پرواز بھی ناکامی سے دو چار ہوگئی ۔ایک امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایئر لینڈر 10نامی یہ طیارہ وسطی برطانیہ کے بیڈفورڈ شائر کے علاقے میں آزمائشی پرواز کے د وران حادثہ پیش آیا۔بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے اپنی پہلی آزمائشی اڑان بھرنے والا ہوائی جہاز ایئر لینڈر ٹیلیگراف پول سے ٹکراگیا تھا ۔ہائبرڈ ایئر وہیکلز کمپنی کا تیار کردہ ہیلیئم سے معمور اس ہوائی جہاز میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔کمپنی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میںواقعہ کی اضافی تفصیلات فراہم کیے بغیر کہاہے کہ عملے کے تمام افراد محفوظ ہیں ۔




اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

ویڈیو

بزنس

پول