ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارت میں اپنے دفاتر بند کر دیئے، وجہ بھی سامنے آگئی

نئی دہلی (نیوز ڈیسک )بھارتی حکومت کی جانب سے انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والی تنظیم پر بغاوت کا مقدمہ درج کروایا گیا تھا ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارت میں اپنے دفاتر بند کر دیئے ۔ کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھانے پر بھارتی حکومت نے انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم پر بغاوت کا مقدمہ کیا تھا ۔ کشمیریوں پر بھارت کے مظالم کی آواز بھارت میں اٹھانا ، ایمنسٹی انٹرنیشنل کا جرم بن گیا ۔ غداری کے الزامات لگائے جانے کے بعد عالمی تنظیم نے بھارت میں اپنے دفاتر بند کر دیئے ۔ انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والی تنظیم ایمنسٹی نے بھارتی شہر بنگلور میں مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر ایک سیمینار کیا جس میں کچھ لوگوں نے کشمیرکی آزادی کے لیے نعرے لگائے تھے ۔




اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

ویڈیو

بزنس

پول