پاکستان کی پہلی نیوی گیشن ایپ جاری

کراچی: ٹریکنگ کا حل فراہم کرنے والی کمپنی ’ٹی پی ایل ٹریکر لمیٹڈ‘ نے پاکستان کی پہلی مقامی طور پر تیار کی جانے والی ڈیجیٹل میپنگ سولوشن (digital mapping solution) موبائل ایپ جاری کردی۔کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ موبائل ایپ تقریباً 15 لاکھ دلچسپی کے مقامات (points-of-interest) میں کام کرے گی، جبکہ اس میں ریئل ٹائم انٹیلیجنٹ راؤٹنگ، براہ راست ٹریفک اپ ڈیٹس، ٹرن بائی ٹرن نیوی گیشن آپشنز اور اسمارٹ سرچ کی خصوصیات شامل ہیں۔ٹی پی ایل میپ میں ملک کے تقریباً 10 لاکھ گھروں کے پتے موجود ہونے کی وجہ سے تقریباً ایک ہزار تھری ڈی بلڈنگ ماڈلز اور 3 لاکھ کلو میٹر پر محیط سڑکوں کے جال کا نقشہ بھی شامل ہے۔ٹی پی ایل ٹریکر کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر علی جمیل کا کہنا تھا کہ ٹی پی ایل میپ کو مقامی طور پر تیار کیا گیا ہے اور ان کا پختہ یقین ہے کہ اس موبائل ایپ میں موجود مقامی میپنگ سولوشنز سے پورے ملک کے عوام کو بہت فائدہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر میپس نے ای کامرس، اشتہار بازی اور گیمز کی دنیا میں مرکزی جگہ لے لی ہے اور آج ہم نے پاکستان کو بھی تجارتی، صارفین اور سرکاری سطح پر اس سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے قابل بنا دیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ملک میں ٹیکنالوجی کے نئے دور کا آغاز ہے اور ہمیں فخر ہے کہ ہم نے اس تبدیلی کی شروعات کی ہے۔پاکستان میں میپنگ سولوشنز کے لیے ’گوگل میپس‘ نمایاں مقام رکھتا ہے، اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا ’ٹی پی ایل میپس‘ اس سے آگے نکل پاتی ہے یا نہیں۔
ٹی پی ایل میپس کو گوگل پلے اسٹور اور ایپل ایپ اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔
شئیر کریں




اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

ویڈیو

بزنس

پول