راجکوٹ ،انگلینڈ کے573رنز ، بھارتی بولنگ کی قلعی کھل گئی

83

اسلام آباد(نیوزڈیسک)بھارت کی ناقص فیلڈنگ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے انگلش ٹیم نے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز پہلی اننگز میں 573رنز کا بڑا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجادیا۔ جو روٹ کے بعد معین علی اور بین اسٹوکس نے بھی سنچریز اسکور کرکے میزبان ٹیم کی بولنگ کی قلعی کھول دی۔1961کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب ایشیا میں تین انگلش بیٹسمینوں نے ایک ہی اننگز میں تھری فیگرز اننگز کھیلی۔ بین اسٹوکس نے دو ڈراپ کیچ اور دو رن آئوٹس ضائع ہونے کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔ دوسرے دن کھیل شروع ہوا تو 99 رنز پر کھیلنے والے معین علی نے پہلے ہی اوور میں کیریئر کی چوتھی ٹیسٹ سنچری مکمل کرلی۔ انہوں نے بین اسٹوکس کے ساتھ پانچویں وکٹ کیلئے62 رنز جوڑے اور 117 رنز بنا کر محمد شامی کی وکٹ بنے۔ جونی بیئرسٹو نے اسٹوکس نے بھی 99 رنز کی شراکت قائم کی ۔ بین اسٹوکس نے ظفر انصاری کے ساتھ نویں وکٹ کیلئے 52رنز کی شراکت قائم کی ۔وہ 128 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ ظفر انصاری نے 32 رنز بنائے۔ رویندرا جدیجا تین جبکہ محمد شامی، امیش یادو اور روی چندر ایشون نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں بھارت نے بغیر کسی نقصان کے 63 رنز بنا لیے تھے۔

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestlinkedintumblrmail

مزید

CRICKET-UAE-PAK-AUS-TEST نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری ! یونس خان نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا
59 قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ پہنچتے ہی میزبان ٹیم کا ناقابل یقین نقصان کردیا
4 کرکٹر دانش کنیریا کے گھر خوشیاں ہی خوشیاں ہر طرف سے مبارکبادیں
27 کر کٹ کے بعد کو ہلی ، دبنگ خان کیساتھ کیا کر نے جا رہے ہیں ؟ سب پتہ چل گیا
29 ” تھرڈامپائرکومداخلت کااختیارہوناچاہیے “۔۔۔عمران‌ خان کےبعدایک اور کھلاڑی بول پڑے
25 بھارت پاکستان کیساتھ کرکٹ کھیلنے پر رضامند