یورپی یونین کا ایپل کمپنی کو 13 ارب یورو جمع کرانے کا حکم، وجہ کیابنی؟ جانئے

aaa

برسلز (نیوز ڈیسک)یورپی یونین کے ایک کمیشن نے امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کو آئرلینڈ میں تیرہ ارب یورو کا ٹیکس جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ یورپی یونین کا کہنا ہے کہ ممبر ممالک منتخب کمپنیوں کو ٹیکس کی چھوٹ دینے کے مجاز نہیں ہیں۔ یورپی یونین کے تجارتی مسابقت کے کمیشن نے معروف امریکی کمپنی ایپل کو حکم دیا ہے کہ وہ آئرلینڈ میں 13 ارب یورو کا ٹیکس جمع کرائے۔ یہ فیصلہ تین سالہ تحقیقات کے بعد سنایا گیا ہے۔ کمیشن کے مطابق حکومتی اقدامات کی وجہ سے ایپل کو آئرلینڈ میں ٹیکس کی بڑی رقم بچانے کا موقع ملا ہے تاہم یورپی یونین کے ٹیکس قوانین کے تحت ملکی ٹیکس حکام منتخب کمپنیوں کو ٹیکس کی چھوٹ دینے کے مجاز نہیں ہیں۔ تیرہ ارب یوروز پر مشتمل یہ یورپ کی تاریخ کا سب سے بڑا ٹیکس جرمانہ قرار دیا جا رہا ہے۔ ایپل اور آئرلینڈ کی حکومت دونوں نے فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestlinkedintumblrmail

مزید

44 63برس جیل میں گزارنیوالے قیدی کارہائی سے انکار ، وجہ کیابنی؟ جانئے
56 اگر نئی نئی نوکری ملی ہے ، تو ان غلطیوں سے بچیں
14 دس بڑے برفانی تودوں میں سے ایک تودہ ٹوٹ کر الگ ہونے کے قریب
Print جاپان میں تین گورنرحاملہ ہوگئے، وجہ کیابنی ؟ جانئے
16-1 عوام نے 10 روپے کا نیا سکہ مسترد کر دیا، وجہ کیابنی ؟ جانئے
39 ننھا برطانوی شہزادہ ہمیشہ نیکر کیوں پہنتا ہے؟ناقابل یقین وجہ سامنے آگئی