ہردلعزیز اداکارہ اور ماڈل پراسرار طور پر جل کر ہلاک

55

میکسیکو سٹی( نیوز ڈیسک ) میکسیکو کی 2015 میں بیوٹی کوئن رہنے والی خواجہ سرا ماڈل پالیٹ گونزالیز کو نسلی تعصب کا نشانہ بناتے ہوئے جلانے کے بعد ہلاک کردیا گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ماڈل پالیٹ گونزالیز نے گزشتہ کچھ عرصے سے شوبز کی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے گوشہ گمنامی کی زندگی گزارنا شروع کردی تھی جس پر ان کے اہلخانہ اور دوستوں نے سوشل میڈیا پر ان کی تلاش کے لئے مہم بھی چلائی تاہم ان کی جلی ہوئی لاش میکسیکو کے شہر سیلایا سے ملی۔ ڈی این اے رپورٹ میں لاش کی شناخت ماڈل پالیٹ گونزالیز سے ہوئی جن کی موت بری طرح جلنے سے واقع ہوئی۔دوسری جانب خواجہ سراؤں کے حقوق کی تنظمیم کی صدر مارا جاؤ سینچیز نے دعویٰ کیا ہے کہ پالیٹ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد جلایا گیا ہے تاکہ اس کی لاش کی شناخت نہ ہوسکے جب کہ اس طرح کی بربریت خواجہ سراؤں کی کمیونٹی سے نفرت کا اظہار ثابت کرتا ہے۔بربریت خواجہ سراؤں کی کمیونٹی سے نفرت کا اظہار ثابت کرتا ہے(اس خبر یا مواد سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں !تمام خبریں اور مواد مروجہ ذرائع سے حاصل کیاگیاہے)

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestlinkedintumblrmail

مزید

53 بھارت کے بعد بڑے اسلامی ملک نے بھی کرنسی تبدیل کرنے کا عندیہ دیدیا
36 بجلی کا بڑا بریک ڈاون، ساڑھے 3لاکھ گھر بجلی سے محروم
16 بریکنگ نیوز !! زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیئے گئے
24 دشمنوں کو منہ توڑ جواب،بڑا قدم اُٹھالیاگیا،پاکستان اور چین چھاگئے
Washington: Prime Minister Narendra Modi addressing a joint meeting of Congress on Capitol Hill in Washington on Wednesday. PTI Photo by Kamal Kishore(PTI6_8_2016_000205A) مودی کی ایسی پالیسی ، شہریوں کی شامت آگئی ، کتنے افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ؟ جانئے
15 سعودی عرب میں خطرناک وائرس پھیل گیا،مرس سے مزید دو افراد ہلاک