گھر بیٹھے دنیا کے کسی بھی مقام کو عکس بند کرنا اب ممکن

لاہور (نیوزڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے میں چھپنے والی ایک خبر کے مطابق اس ایپ کا نام یو سی آئی سی ایپلی کیشن ہے جو اپنے صارفین کو دنیا میں کسی بھی جگہ کی براہ راست تصویر یا ویڈیو حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ uCiC ایپلی کیشن آئی او ایس سسٹم کے 7 یا اس سے جدید ورژن کے لیے 26.5 میگابائٹ حجم میں اور اینڈرائڈ 4 یا اس سے جدید ورژن کے لیے 10 میگابائٹ حجم میں بالکل مفت دستیاب ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پہلے صارف نقشے کی مدد سے اس مقام کا انتخاب کرتا ہے جس کی تصویر حاصل کرنے کا وہ خواہش مند ہے۔ اس کے بعد ایپلی کیشن مطلوبہ مقام پر اس وقت موجود افراد کی فہرست پیش کرتی ہے۔ ان میں کسی ایک فرد کا انتخاب کر کے آپ اس کو اپنی درخواست ارسال کر سکتے ہیں۔ مثلا تصویر لینا یا کوئی معلومات حاصل کرنا وغیرہ۔ آمادہ ہونے کی صورت میں آپ کو تصویر یا سوال کا جواب ارسال کر دیا جائے گا۔ اس ایپلی کیشن کے ذریعے اپنی حقیقی شناخت ظاہر کیے بغیر بھی تصاویر وغیرہ کا حصول ممکن ہے۔اس خبر یا مواد سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں !تمام خبریں اور مواد مروجہ ذرائع سے حاصل کیاگیا

Facebook Comments

مزید

اسمارٹ فونز کے شوقین زونگ صارفین کیلئے اچھی خبر آگئی
فیس بک کا نام تبدیل ، نیا نام بھی سامنے آگیا
لوگ آئی فون کو ڈرل کیوں کرنے لگ گئے ؟حیران کن وجہ سامنے آگئی
اگر فیس بک کا استعمال ترک کردیں تو کیا ہوگا؟
پنجاب حکومت نے خواتین پر تشدد روکنے کے لیے موبائل ایپ متعارف کروا دی
ٹوئٹر کا تمام صارفین کو ’کوالٹی فلٹر‘ فیچر دینے کا فیصلہ