گاڑی مالکان ہوشیار ! حکومت نے رجسٹریشن بک ، نمبر پلیٹ اور ٹرانسفر لیٹر بارےبڑا فیصلہ کرلیا

لاہور (نیوز ڈیسک) محکمہ ایکسائز نے شہریوں کی سہولت کیلئے گاڑی کی رجسٹریشن بک سمارٹ کارڈ، یونیورسل نمبر سے لے کر نمبر پلیٹ تک مکمل پیکیج متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس پر کام شروع کر دیا گیا ہے اور ماہ جون سے قبل باقاعدہ پیکیج متعارف کرا دیا جائے گا ،اسی طرح کسی سے گاڑی خریدنے پر نئے مالک کو اپنے نام کی(رجسٹریشن بک) سمارٹ کارڈ لینا پڑے گا جبکہ گاڑی کی نمبر پلیٹ پہلے مالک کے پاس رہے گی اور خریدار کو اپنے نام سے نمبر پلیٹ لینا ہو گی ، اس اقدام سے گاڑی کی ٹرانسفر بر وقت ہو سکے گی اور موٹر برانچ کا تما م ریکارڈ اپ گریڈ ہو نے کے ساتھ اوپن ٹرانسفر لیٹر پر گاڑی چلانے کا رجحان ختم ہو جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ایکسائز حکام نے رواں ماہ سے گاڑیوں کے یونیورسل نمبروں کے اجرا کا فیصلہ کیا تھا جس کے تحت پنجاب بھر کے ایکسائز دفاتر سے ایک ہی یونیورسل نمبر جاری کئے جانے تھے تاکہ ایکسائز دفاتر سے شہریوں کا رش کم کیا جا سکے لیکن اب ایکسائز حکام نے گاڑی کی رجسٹریشن کے حوالے سے مکمل پیکیج متعارف کرا نے کافیصلہ کیاہے جس میں یونیورسل نمبر، رجسٹریشن بک کی جگہ سمارٹ کارڈ اور نمبر پلیٹ شامل ہو گی اوراسکے شہریوں سے کسی قسم کے اضافی چارجز نہیں لئے جائیں گئے ، ذرائع کے مطابق ایجنٹ مافیا کے خاتمے اور ایکسائز ڈیٹا انٹر ی آپریٹر کے ساتھ ساتھ کے پی او اور دیگر عملے کی من مانیاں ختم کرنے کیلئے سمارٹ کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ ہواہے جس سے ایکسائز دفاتر میں جعل سازی کی روک تھام ہو سکے گی ، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایکسائز چوہدری مسعودالحق نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ماہ جون سے قبل گاڑی رجسٹریشن پیکیج متعارف کرا دیا جائے ، اس سے گاڑیوں کی ویلیو ایک جیسی ہو جائے گی ، علاوہ ازیں ایکسائز موٹر برانچ سے کرپشن اور ایجنٹ مافیا کا بھی خاتمہ ہو گا ۔

Facebook Comments

مزید

جاز نے میدان مار لیا، شاندار کامیابی
بجلی کی قیمتوں میں فی یونٹ بڑی کمی کا اعلان، پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
سوزوکی موٹرز نے اپنی نئی فور وئیل کارکس نام سے مارکیٹ میں متعارف کرادی، جانئے
سونے کی قیمت بارے بڑی خبر آگئی
سونے کے شائقین کیلئے بڑی خبر ! نئی قیمتیں سامنے آگئیں
کپتان نے چپ کا روزہ توڑ دیا، دھرنا ملتوی کرنے کی اصل وجہ بتادی