کرکٹرگلین میکسویل پر جرمانہ عائد ، وجہ کیابنی ؟ جانئے

سڈنی (نیوز ڈیسک) آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ اور ٹیم مینجمنٹ نے گلین میکسویل پر جرمانے کا فیصلہ کیا۔ واضح رہے کہ ان پر الزام تھا کہ انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں آسٹریلین کرکٹر اور اپنی ڈومیسٹک کرکٹ ٹیم وکٹورین کے کپتان میتھیو ویڈ پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ قیادت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ان سے پہلے بیٹنگ کے لیے آ جاتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں بہتر کارکردگی دکھانے کا موقع نہیں ملا اور اسی وجہ سے وہ قومی ٹیم کے سلیکٹرز کو متاثر کرنے میں بھی ناکام رہے۔ کینگروز کپتان اسٹیون اسمتھ نے اس حوالے سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اس واقعے پر دلی صدمہ پہنچا ہے تاہم اس وجہ سے میکسویل کی نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں شمولیت کا امکان ختم نہیں ہوا۔اسمتھ کا کہنا تھا کہ تمام کھلاڑیوں کو چاہئیے کہ وہ ایک دوسرے کا احترام کرنے کے ساتھ اپنے مداحوں اور میڈیا سے وابستہ افراد کی بھی عزت کریں

Facebook Comments

مزید

وسیم اکرم اور انضمام الحق پر جوا کھیلنے کے الزامات، ماضی کا بڑا سکینڈل سامنے آگیا
مودی گندا انڈا !کرکٹر جاوید میانداد نے بھی بھارت کو للکار دیا
وہی ہوا جس کا خدشہ تھا!ہنگامہ آرائی کرنے پر باکسر کو سزا
آئی سی سی رینکنگ ، پاکستانی کھلاڑیوں بارے بڑ ی خبرآگئی
قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ پہنچتے ہی میزبان ٹیم کا ناقابل یقین نقصان کردیا
کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے، پاکستان نے کتنے عرصے بعدآسٹریلوی ٹیم کو اس کی سرزمین پر شکست دی ؟