کارکنوں نے بنی گالہ کی جانب سفر کی تیاریاں شروع کردیں ٗ پولیس چوکس

بنی گالہ پہنچے والے کارکنوں نے تیسری رات بھی شدید ٹھنڈ میں کھلے آسمان تلے ہی گزاری
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی کی ہدایت پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے بنی گالہ کی جانب سفر کی تیاریاں شروع کردیں ٗروکنے کیلئے پولیس بھی چوکس ہوگئی تفصیلات کے مطابق رکاوٹوں اور گرفتاریوں سے بچنے کیلئے تحریک انصاف کے کارکنوں نے حکمت عملی تیارکرلی۔خیبرپختونخواکے تمام اضلاع سے کارکن صوابی میں جمع ہوں گے جہاں سے بڑے قافلے کی شکل میں شہراقتدارکارخ کر نے کافیصلہ کیا گیا پولیس کی جانب سے کارکنوں کو بنی گالہ پہنچنے سے روکنے کاسلسلہ بھی بدستورجاری رہا، پی ٹی آئی پنجاب کے دو ارکان اسمبلی کوکپتان کے پاس جانے سے روک دیاگیا جس پرانہوں نے احتجاج کیا اور کہا کہ حکومت لوگوں کے بنیادی حقوق سلب کررہی ہے۔پی ٹی آئی کے کارکنوں کے مطابق وہ رکاوٹوں کوپروا کئے بغیرکسی بھی قیمت پربنی گالہ پہنچیں گے کیونکہ قربانی کے بغیرحکومت سے نجات ممکن نہیں۔دوسری جانب وہ کارکن جو پہلے ہی بنی گالہ پہنچ گئے تھے انہوں نے تیسری رات بھی شدید ٹھنڈ میں کھلے آسمان تلے ہی گزاری ٗ صبح ہوتے ہی کارکنوں کے ناشتے کی تیاریاں شروع کردی گئیں جس کے بعد انہوں نے تگڑا ناشتہ کیا۔کارکنوں نے سردی سے بچنے کے لیے کمبل اور چادروں کا بھی انتظام کیا ہوا ہے ٗ خود کو چاک و چوبند رکھنے کیلئے ہر صبح اٹھ کر ورزش بھی کر نے لگے

Facebook Comments

مزید

کپتان اتوار کو کہاں جائینگے۔۔۔ سب پتہ چل گیا
فلسطینی صد ر کی آمد آمد، پاکستان نے ایسا اعلان کر دیا کہ مسلم دنیا عش عش کر اٹھی
نئی تحریک کا آغاز، پی ٹی آئی کا دبنگ اعلان ، تاریخ بھی بتا دی
ہائیکورٹ کے فیصلے پرممکنہ سیاسی بھونچال کاخطرہ،حکومت نے سر جو ڑ لئے
پیٹرولیم مصنوعات کی قلت ، حکومت نے بڑا اعلان کردیا
نئے آرمی چیف کا تقرر! شیخ رشید کا دھماکہ دار بیان سامنے آگیا