چین دنیا بھر سے گدھے کیوں خرید رہا ہے؟وجہ سامنے آگئی

15

بیجنگ (نیوز ڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین میں گدھوں کی تعداد صرف 60 لاکھ رہ گئی ہے، جس کی وجہ سے وہاں دنیا بھر سے گدھے خریدنے کا رجحان پایا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق چین نے متعدد افریقی ممالک سے اتنی کثیر تعداد میں گدھے خریدے ہیں کہ وہاں ان کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔ اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے افریقی ملک نائیجر اور بورکینا فاسو نے چین کو گدھوں کی فروخت پر پابندی عائد کر دی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق رواں سال افریقی ملک نائیجر سے چین کو تقریبا 80 ہزار گدھے برآمد کیے گئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ چین کواتنی بڑی تعداد میں گدھوں کو خریدنے کی ضرورت کیوں پیش آ رہی ہے۔ دراصل چین دنیا بھر سے گدھوں کو خریدنے کے لیے اس لئے کوشاں ہے، کیونکہ اس کے اجزاء ادویات سازی میں استعمال کئے جاتے ہیں۔ ان ادویات میں جیلاٹن قابل ذکر ہے۔ اس کے علاوہ گدھوں کے اجزاء سے جو چینی ادویات تیار کی جاتی ہیں ان میں بلڈ پریشر کی ادویات بھی شامل ہیں۔ چینی ماہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دوا سازی کی صنعت کے فروغ کے لیے ملک میں گدھوں کی قلت کے بحران کو حل کرے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ گدھے پالنے والوں کے لیے معاونت پیش کر کے انہیں سپورٹ کرے۔

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestlinkedintumblrmail

مزید

67 اوبامہ نے آخری بیرونی دورہ پلان کر لیا ،کہاں جائینگے ؟ پتہ چل گیا
8 چین دنیا پر بازی لے گیا، ایسی چیز ایجاد کر لی کہ جو کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا
20 اس کام میں ٹرمپ کی بھرپور حمایت کرونگا
131 مٹی کے تودےنےتباہی مچادی، 7 افراد ہلاک ، متعدد لاپتہ
39 چین کا پاکستان میں ایسا منصوبہ کہ پاکستانیوں کے دل جیت لیئے
aaa امریکہ اور یورپ نے روس کی ایک اور ٹانگ کاٹ دی